کراچی: (دنیا نیوز) رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے اوپر حملے کی ایف آئی آر ان لوگوں پر کٹوانے کی کوشش کی جن کا واقعہ سے تعلق نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’آن دی فرنٹ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ عمران اسماعیل کو گولیاں لگیں لیکن خون نہیں نکلا، اس حوالے سے اتنا بڑا جھوٹ بولا جا رہا ہے، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر فیصل نے بھی نہیں کہا کہ گولیاں لگی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بالکل مان رہا ہوں کہ عمران پر حملہ ہوا، عمران خان نے ان لوگوں پر ایف آئی آر کٹوانے کی کوشش کی جن کا واقعہ سے تعلق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب ان کے ہیں وہ اپنا مؤقف کیوں نہیں دیتے۔