لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب تک بلاول بھٹو حکومت کا حصہ ہے ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہمارے آنے کے بعد بجلی، گیس مہنگی ہوئی ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ لوگ ناراض ہیں، بچے بھوکے ہیں بلاول بھٹو کو احساس ہے۔
انہوں نے مزید کہا اگر ہم یہ فیصلے نہ کرتے تو پاکستان ڈیفالٹ کر جاتا، عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان سری لنکا بن جائےگا، نوجوانو! عمران خان کی باتوں میں نہیں آنا، نوجوان لیڈر بلاول بھٹو ہے اس کے ویژن پرعمل کرو۔