پیپلز پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کے بیٹے پر فائرنگ

Published On 23 January,2023 11:58 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے پر نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے لطیف کھوسہ کا بیٹا بلخ شیر کھوسہ زخمی ہو گیا، فائرنگ کا واقعہ علامہ اقبال ٹاؤن کے علاقہ کریم بلاک کے قریب پیش آیا۔

وقوعہ کے مطابق 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر کھوسہ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، بلخ شیر کھوسہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

Advertisement