اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے زلزلے سے متاثرہ ملک شام کو امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان اور عوام شام میں آنے والے یکے بعد دیگرے دو زلزلوں پر انتہائی غمزدہ اور صدمے میں ہیں، زلزلے نے برادر ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت، ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہے۔
ترجمان نے مزید کہا پاکستان غم کی اس گھڑی میں اپنے شامی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہیں۔