پی ڈی ایم اور تحریک انصاف سب نے ملک کو نقصان پہنچایا، سراج الحق

Published On 12 February,2023 05:46 pm

دینہ: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اور پاکستان تحریک انصاف سب نے ہی اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

مہنگائی مکاؤ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر 35 سال آمروں نے اور 35 سال ان کرپٹ حکمرانوں نے حکومت کی، آج پاکستان قرضوں کے پہاڑ کے نیچے دبا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ملک میں فی الفور عام انتخابات کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کی وجہ سے آج نہ تو عدالت میں انصاف ہے اور نہ ہی کہیں اور، پاکستان کے 22 کروڑ عوام  مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، عوام اب مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکتے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں پر کرپشن کے الزامات ہیں، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں، میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔