کراچی: (دنیا نیوز) زمان پارک لاہور میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے وفد نے چیئرمین عمران خان سے اہم ملاقات کی جس میں سابق وزیر اعظم نے رہنماؤں کو اہم عہدے تفویض کر دیئے۔
ملاقات میں مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، سندھ کے صدر علی زیدی، جنرل سیکرٹری مبین جتوئی بھی موجود تھے، وفد میں حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان، بلال غفار، ارسلان تاج، شہزاد قریشی، سدرہ عمران شریک تھے۔
PTI Karachi leadership called on PTI Chairman @ImranKhanPTI : pic.twitter.com/Sp6PBmPLQU
— PTI (@PTIofficial) February 15, 2023
ملاقات کے دوران علی زیدی نے سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آگاہ کیا، سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے نتائج سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آفتاب صدیقی کو کراچی کا نیا صدر مقرر کر دیا گیا جبکہ بلال غفار مرکزی نائب صدر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی معاشی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو پی ٹی آئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔