کراچی میں غیرملکی باشندوں اوراہم تنصیبات کی سکیورٹی سخت

Published On 08 March,2023 09:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں غیرملکی باشندوں اور اہم تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا میں غیر ملکی کلائنٹس کیلئے سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پرفیکٹری کو سیل کر دیا گیا، غیر ملکی باشندوں کی آمد پرفیکٹری مالکان کو سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جن فیکٹریوں میں غیرملکی باشندے کاروباری دورہ کرتے ہیں وہ سخت حفاظتی انتظامات کی پابند ہیں، پولیس کی جانب سے سی پیک فورس کے تحت سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے، فیکٹری انتظامیہ پابند ہے کہ کلائنٹس کی موجودگی میں سکیورٹی سخت رکھے۔

 

Advertisement