اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ کو جمعرات کو دوپہر ساڑھے بارہ بجے بریفنگ کے لئے طلب کر لیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دونوں وزارتوں کے سیکرٹری کل کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں گے، وزارت خزانہ سے الیکشن کے انعقاد کے لئے فنڈز کی فراہمی کا کہا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی انڈونیشیا کی وزیر خزانہ سری ملیانی سے ورچوئل میٹنگ
وزارت داخلہ کو الیکشن کی سکیورٹی کے لئے آرمی، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق وزارت داخلہ سے یہ بھی کہا جائے گا کہ جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطہ کر کے فوج کی الیکشن ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔