لاہور: تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی

Published On 11 March,2023 09:31 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی ہے جس کے تحت امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔

شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا، پہلے روز 8 مضامین کے امتحانات ہوں گے، دسویں جماعت کے امتحانات 17 اپریل کو ختم ہوں گے۔

دسویں جماعت کے بعد 18 اپریل سے نویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گا، نویں جماعت کے امتحانات 12 مئی کو ختم ہوں گے۔

دسویں جماعت کے عملی امتحانات 15 مئی سے یکم جون تک جاری رہیں گے، امتحانات میں کل اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ شرکت کریں گے۔

دوسری جانب گیارہویں اور بارہویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ تیار ہونا باقی ہے تاہم جاری شیڈول کے مطابق بارہویں جماعت کے امتحانات 20 مئی اور گیارہویں جماعت کے امتحانات جون کے پہلے ہفتے سے شروع ہوں گے۔

Advertisement