کراچی: (ویب ڈیسک) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
کراچی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پیپلز پارٹی کے کارکن اور آلہ کار نہ بنیں، چیف الیکشن کمشنر باقی کام تو کر لیتے ہیں، ان کے لیے الیکشن کرانا بہت مشکل ہے، الیکشن کمیشن، سرکاری مشینری منصفانہ الیکشن کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا مقابلہ جمہوری قوتوں سے نہیں، دھونس دھاندلی سے ہے، کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا، عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، حقوق کے نام پر کراچی کو تباہ کرنے والوں سے عوام مایوس ہوگئے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔