اسلام آباد: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے زلمے خلیل زاد کے بیان کی مذمت کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں حکومتی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ امریکی سازش اور امپورٹڈ رجیم کی اصلیت سامنے آگئی ہے، یہودی لابی اپنا سٹوج بچانے کیلئے سامنے آچکی ہے، فارن فنڈنگ کے مجرم کے ہینڈلرز سامنے آتے جا رہے ہیں، فارن فنڈنگ کا نیکسیس بے نقاب ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران کیخلاف کارروائی ہوئی تو دنیا پاکستان کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی، زلمے خلیل زاد
انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ کون ہے، ثابت ہوگیا، آپ کی کٹھ پتلی نے 4 سال انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی، آپ کا سٹوج میڈیا پریڈیٹر قرار دیا جا چکا ہے، آپ کا سٹوج پاکستان میں مالیاتی، سیاسی اور سفارتی تباہی کا ذمہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حمایت میں زلمے خلیل زاد کی ٹوئٹ، پی ٹی آئی اور ن لیگ کا رد عمل
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی لابیسٹ پاکستان میں خانہ جنگی کروانے کیلئے متحرک ہیں، یہ ٹوئٹ اسی منصوبے کی کڑی ہے۔