کراچی: (دنیا نیوز) قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے دو اہم عہدیداران کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق سیکٹر انچارج برنس روڈ شاکر لنگڑا کو کے ایم سی بلڈنگ کے قریب سے حراست میں لیا گیا، سابق سیکٹر انچارج گلشن عامر صدیقی عرف ماموں کو گلشن تیرہ ڈی سے حراست میں لیا گیا۔
شاکر لنگڑا پر ضلع ساؤتھ میں چاکنگ کا اور سرگرمیوں کا انعقاد کرنے کا الزام ہے، عامر ماموں اور شاکر لنگڑا نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر احتجاج میں بدامنی کی منصوبہ بندی کی، دونوں رہنما ایم کیوایم لندن کا نیٹ ورک چلا رہےتھے۔