لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ عوام سے خوفزدہ حکمرانوں نے لاہور کو کنٹینرز میں قید کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا کہ باہر آنے جانے کے راستے تو درکنار اندرون لاہور کے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مینارِ پاکستان پر پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے بند، میٹرو سروس بھی محدود
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب کنٹینرز سے لوگ کہاں روکے جا سکتے ہیں، عوام سے گزارش ہے پیدل جلسہ گاہ میں پہنچیں، دیکھتے ہیں زور کتنا بازو ہے قاتل میں ہے ۔
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 25, 2023
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے آج مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر رکھا ہے جبکہ میٹرو بس سروس بھی محدود کر دی گئی ہے۔