پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی

Published On 25 March,2023 11:44 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے گھروں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں اب تک 4 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں 17 افراد زخمی ہوئے ہیں، پی ڈی ایم اے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 6 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔