یورپی یونین کا پاکستان کو زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، دفتر خارجہ

Published On 29 March,2023 10:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دفتر خارجہ نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کو زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے فیصلہ کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو زیادہ خطرناک ممالک کی فہرست سے نکالنے کے یورپی یونین کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان کی اینٹی منی لانڈرنگ کے تکنیکی ایشوز کو حل کرنے میں کی گئی کارکردگی کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔

 

دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں تکنیکی مسائل پر قابو پانے میں پاکستان کی کارکردگی کو تسلیم کرتا ہے، یہ فیصلہ برطانیہ کے نومبر 2022 میں پاکستان کو اسی طرح کی فہرست سے نکالنے کے فیصلے کے بعد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا : نوید قمر

ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکالے جانے سے پاکستان اور یورپی یونین کے اداروں کے درمیان مالی لین دین میں آسانی پیدا ہوگی، پاکستان یورپی یونین کے ساتھ باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعاون کے لیے ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کی جانب سے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد میں ادارتی اپ گریڈیشن میں اپنا تجربہ شیئر کرنے کا منتظر ہے۔

 

Advertisement