اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں مردم شماری کا 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مردم شماری کا 95 فیصد جبکہ صوبہ سندھ میں 92 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں مردم شماری کا 67، اسلام آباد میں 72 فیصد کام مکمل کر لیا گیا، عوام کے تعاون سے ملک بھر میں مردم شماری کا کام جاری ہے۔
دریں اثنا ترجمان ادارہ شماریات سرور گوندل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری مردم شماری کی تاریخ میں 10 اپریل تک توسیع کی گئی۔
مردم شماری میں توسیع کا نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کو ارسال کر دیا گیا، اس سے قبل مردم شماری کی آخری تاریخ 4 اپریل مقرر کی گئی تھی۔