پشاور: (دنیا نیوز) صوبہ خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ نے عید پر ملازمین کو تنخواہیں و پنشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کو محکمہ خزانہ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے بعد خیبرپختونخوا کے تمام ملازمین و پنشنرز کو یکم مئی کو تنخواہ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی خزانہ کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے موجود ہیں جبکہ صوبائی ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 45 ارب روپے بنتی ہے۔
واضح رہے کہ شدید مالی بحران کے باعث محکمہ خزانہ نے عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں و پنشن دینے سے انکار کیا تھا۔