خیبرپختونخوا میں مالی بحران شدید، تیسری اور چوتھی سہ ماہی کیلئے ترقیاتی فنڈ جاری نہ ہو سکا

Published On 12 April,2023 05:12 pm

پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں مالی بحران شدت اختیار کر گیا، تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے لئے ترقیاتی فنڈ جاری نہ ہو سکا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق 11 ارب کی اوور ڈرافٹنگ ہوئی ہے، اکاؤنٹ ون میں صرف 13 ارب روپے موجود ہیں، صوبے کو ماہانہ دو اقساط میں قابل تقسیم محاصل سے اوسطاً 34 ارب روپے تک کی ادائیگی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف درخواست دائر

محکمہ خزانہ کے مطابق وفاق نے فیڈرل اسائنمنٹ میں اب تک 24 ارب روپے اور پن بجلی میں 59 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی، مفت آٹا سکیم کے لئے 19 ارب اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں کو 6 ارب کی ادائیگیوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چلا گیا۔

مالی مشکلات کے باعث بروقت ادائیگیوں کے لئے اب تک وفاق کو 8 بار مراسلے بھیجے جا چکے ہیں، کوشش ہے کہ 17 اپریل تک گریڈ 16 کے ملازمین کو اپریل کی تنخواہوں کی ادائیگی کر لیں۔