کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں عوام میں زیادہ رہتا ہوں، 50 فیصد لوگ کہتے ہیں ہمیں نہیں گنا گیا۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مردم شماری اہم اور سنجیدہ مسئلہ ہے، چند دن رہ گئے ہیں، اس میں نتائج مکمل نہیں ہو سکتے، ہم نے خط لکھا ہے، وفاق کو درخواست کی ہے کہ مرحلہ جاری رکھا جائے، اس سے نفاق بڑھے گا۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ 32 ارب روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، اس عمل کو متنازع نہیں بننا چاہیے، تمام سیاسی جماعتیں فکرمند ہیں، سندھ حکومت کو درخواست کروں گا کہ اپنے اسسٹنٹ کمشنرز سے صحیح کام لے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ کل ڈاکٹر خالد مقبول کی قیادت میں وفد آیا تھا، پیپلز پارٹی کے دوست بھی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی میں 32000 عمارتوں کو نہیں گنا گیا۔