کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی

Published On 14 April,2023 08:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کے مطابق ہتھنی نور جہاں گزشتہ روز خشک تالاب میں گر گئی تھی، جسے کرین کی مدد سے باہر نکالا گیا۔

ہتھنی نور جہاں کو پچھلی ٹانگوں میں درد کے باعث اٹھنے میں مشکلات ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کی ہدایت کے مطابق ہتھنی کا علاج جاری ہے اور غیر ملکی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کو بہتر کرنے کے لئے چڑیا گھر میں ہی موجود ہے۔