اسلام آباد: (ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے حوالے سے تھریٹ الرٹ موجود ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی خفیہ رپورٹ کے مندرجات میں انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، رپورٹ میں خاص طور پر عمران خان، رانا ثنا اللہ اور خواجہ محمد آصف کا ذکر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ بن گیا ہے: امریکی خفیہ دستاویزات
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کالعدم تنظیم سابق وزیر اعظم عمران خان کو نشانہ بنانا چاہتی ہے، رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نقل و حرکت، جلسہ، جلوس یا ریلی میں ٹارگٹ کیا جا سکتا ہے، شرپسند مذہبی عناصر بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خفیہ اداروں کو عمران خان کے سکیورٹی اہلکاروں کی سکروٹنی کا کہا گیا ہے اور بنی گالا میں تعینات عملے کی سکروٹنی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مانا گیا تو سڑکوں پر نکلوں گا: عمران خان
خفیہ رپورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف کی زندگی کے حوالے سے بھی خطرات کا اظہار کیا گیا، دونوں رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا تھریٹ موجود ہے، اس کے علاوہ ٹی ٹی پی اور غیر ملکی کالعدم تنظیم پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو نشانہ بنا سکتی ہے۔