اسلام آباد: (دنیانیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف سپریم کورٹ میں پنجاب میں انتخابات سے متعلق حکم پر عملدرآمد کروانے کی استدعا کرے گی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں پی ڈی ایم اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سپریم کورٹ سے استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے۔
تحریک انصاف آج سپریم کورٹ میں PDM اتحاد سے مذاکرات کی تفصیلی رپورٹ جمع کروا رہی ہے، استدعا کی جا رہی ہے کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ اپنے حکم پر عملدرآمد کروائے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 3, 2023
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس میں حکومت اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی تحریری تجاویز کا تبادلہ کیا تھا۔