اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں 7 ویں مردم شماری کے تحت اب تک کی آبادی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 33 لاکھ 36ہزار354 ہوگئی، پنجاب میں 11کروڑ 93 لاکھ1 ہزار782 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق سندھ میں5 کروڑ 59 لاکھ 2 ہزار512 افراد کو گنا جا چکا ہے، لاہور میں 1 کروڑ 21 لاکھ 64 ہزار 499 افراد کو گنا جا چکا ہے۔
ترجمان ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں 1 کروڑ 84 لاکھ 60 ہزار 641 افراد کو گنا جا چکا ہے۔