گیس ذخائر ختم ہونے کے باوجود اربوں روپے کے منصوبے شروع کرنے کا انکشاف

Published On 08 May,2023 10:03 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) گیس ذخائر ختم ہونے کے باوجود اربوں روپے کے گیس منصوبے شروع کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت توانائی نے صوبوں میں گیس منصوبوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں، جس کے مطابق گزشتہ 3 برسوں میں 75 ارب 90 کروڑ مالیت کے 553 گیس منصوبے شروع کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مزید مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پنجاب میں 43 ارب 22 کروڑ مالیت کی 228 گیس سکیمیں دی گئیں، خیبرپختونخوا کو 29 ارب 49 کروڑ مالیت کی 150 گیس سکیمیں دی گئیں، سندھ کو 3 ارب 18 کروڑ مالیت کی 175 گیس سکیمیں دی گئیں۔

وزارت توانائی حکام کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران بلوچستان کو کوئی نیا گیس منصوبہ نہیں ملا، گیس کے ذخائر ملک میں تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، آنے والے برسوں میں گھریلو صارفین کو گیس نہیں ملے گی۔