لاہور: (دنیا نیوز) رمضان المبارک میں سوئی ناردرن کی جانب سے سحر و افطار میں گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
سحر و افطار میں گیس کے استعمال میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے سحر و افطار میں گیس پریشر میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کر دیا جاتا ہے، گیس پریشر میں اضافے سے صارفین کو سحر و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں ژالہ باری اور درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے گیس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، صارفین کی مشکلات کے پیش نظر off peak hours میں بھی گیس فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی، انڈسٹری اور پاور کو بھی گیس کی ترسیل جاری رہے گی۔
گیس پریشر مانیٹر کرنے کیلئے ہیڈ آفس اور تمام ریجنز میں کنٹرول روم قائم کر دیئے گئے ہیں، عوام کی خدمت کیلئے ایمرجنسی رسپانس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔
ایمرجنسی رسپانس ٹیمز 24/7 عوام کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گی، ٹیل اینڈ ایریاز میں گیس فراہمی کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
گیس فراہمی اور پریشر سے متعلق ہیلپ لائن 1199 پر شکایت کا اندراج کرایا جا سکتا ہے، گیس فراہمی اور پریشر سے متعلق شکایات سوئی ناردرن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا ویب سائٹ پر بھی درج کرائی جاسکتی ہیں۔