حکومت نے ملک میں متبادل توانائی کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

Published On 08 April,2023 10:15 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے ملک میں متبادل توانائی کیلئے ماحول دوست ہائیڈروجن گیس خود بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سٹڈی مکمل ہونے کے بعد توانائی تحفظ اتھارٹی نے پالیسی پر کام شروع کر دیا، دستاویزات کے مطابق ہائیڈروجن گیس متبادل ایندھن کے طور پر استعمال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سوئی ناردرن گیس نے بلوں میں اضافی رقم شامل کر دی

بتایا گیا ہے کہ گیس گھریلو، ٹرانسپورٹ سمیت دیگر شعبوں میں استعمال ہو گی، ہائیڈروجن گیس جلنے سے کوئی گرین ہاؤس گیس پیدا نہیں ہو گی۔

حکام کے مطابق ڈیموں کی ٹربائنز سے نکلنے والے پانی پر الیکٹرولائزر مشینیں لگیں گی۔