کراچی: (دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کیساتھ 2022 ڈالر ہوگئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1400 روپے جبکہ دس گرام سونا 1200 روپے اضافے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار 900 روپے جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 530 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کے اضافے کے ساتھ 2900 روپے ہوگئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافے کیساتھ 2486.28 روپے ہوگئی ہے۔