اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت پٹرولیم نے برآمدی شعبے کے لیے گیس پر سبسڈی جاری رکھنے سے انکار کر دیا۔
اس سلسلہ میں وزارت پٹرولیم نے ایس این جی پی ایل کو خط بھی لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل اوگرا کے ٹیرف کے مطابق گیس سپلائی کرے۔
وزارت پٹرولیم کے مطابق اپریل 2023ء کے بعد سے گیس پر سبسڈی برآمدی شعبے کے لیے روک دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایس این جی پی ایل نے 5 برآمدی شعبوں کے لیے 4 ارب روپے کی سبسڈی مانگی تھی۔