پنجاب میں 9 مئی واقعات کی تحقیقات کے لیے 53 جے آئی ٹیز تشکیل

Published On 27 May,2023 06:34 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے 53 جے آئی ٹیز تشکیل دے دی گئیں۔

ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے 53 جے آئی ٹیز کی معاونت کے لیے پراسکیوشن ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں۔

پنجاب حکومت نے 9مئی کے واقعات میں ہر مقدمہ کی الگ الگ جی آئی ٹی تشکیل دی، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل خرم خان نے نوٹفکیشن جاری کر دیا۔