گرمی کی شدت بڑھنے پر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی

Published On 22 June,2023 08:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے پر محکمہ صحت نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کر دی۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے باڈی ٹمپریچر 10 سے 15 منٹ میں 106 فارن ہائٹ تک پہنچ جاتا ہے، ہیٹ سٹروک موت یا مستقل معذوری کا باعث بھی بن سکتا ہے، چکر آنا، سردرد، تیز بخار، جسم ٹھنڈا ہو جانا ہیٹ ویو کی علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی بڑھتے ہی طویل لوڈشیڈنگ، دورانیہ 10 گھنٹے تک پہنچ گیا

ایتھلیٹس اور باہر کام کرنے والے افراد ہیٹ ویو کا شکار ہو سکتے ہیں، بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں، ہیٹ ویو کے دنوں میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں۔