کراچی: (دنیا نیوز) جناح ہسپتال میں لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے عائشہ کے شوہر عادل کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ کے شوہر عادل کو گلستان جوہر میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا ہے،عادل کئی روز سے گھر سے غائب تھا، وہ نشے کا عادی اور بے روزگار ہے، لڑکی عائشہ کے والد کا بھی پولیس سے رابطہ ہو گیا ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے بتایا ہے کہ عائشہ کے والد ممکنہ طور پر آج رات یا کل صبح تک کراچی پہنچ جائیں گے، ان کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی مزید آگے بڑھائی جائے گی، واقعے کا مقدمہ فی الحال درج نہیں کیا گیا ہے۔