عبدالعلیم خان کی قائم مقام صدر سے ملاقات، پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

Published On 26 June,2023 09:14 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے ملاقات کی ہے۔

سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے قائم مقام صدر صادق سنجرانی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور ان کی پھوپھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فوج نے خود احتسابی سے واضح کر دیا کہ پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے: فردوس عاشق

ملاقات کے دوران استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان اور قائم مقام صدر صادق سنجرانی کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔