لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی چارٹر کا درجہ مل گیا

Published On 22 July,2023 04:03 pm

لاہور : (دنیانیوز) لاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (ایل ایم ڈی سی ) کو یونیورسٹی کے چارٹر سے نوازا گیا ہے، جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج 1997 میں پرائیویٹ سیکٹر کا پہلا میڈیکل کالج تھا، سال 2023 میں اسے ایچ ای سی نے یونیورسٹی چارٹر کا درجہ دیا ہے اور اس کا نام لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز رکھ دیا گیا ہے ۔

لاہور یونیورسٹی  6 شعبہ جات  میں18انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز آفر کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے لے کر بائیولوجیکل سائنسز، فارماسوٹیکل سے لے کر سوشل سائنسز اور نرسنگ کے پروگرام شامل ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے یو ایچ ایس ہی داخلہ یونیورسٹی ہوگی اور ایل ایم ڈی سی کالج ہی داخلہ کالج ہوگا۔ 

یوں لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز نے پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ کے زیرسایہ چوتھی یونیورسٹی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے ۔

اس کے ساتھ ساتھ  لاہور کی پرسکون شمالی نہر کے قریب واقع 120 کنال اراضی پر پھیلے اس یونیورسٹی کیمپس میں 600 بستروں پر مشتمل ایک ٹیچنگ ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے جو 7لاکھ مربع فٹ پر محیط ہوگا، یہ  طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مریضوں کو اعلیٰ طبی سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پنجاب گروپ آف کالجز میں انضمام ایک اہم سنگ میل ہے، پنجاب گروپ آف کالجز پاکستان کا سب سے بڑا تعلیمی نیٹ ورک ہے، سٹریٹجک پارٹنرشپ کے ذریعے لاہورمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج تین چارٹر یونیورسٹیز، پنجاب گروپ میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب، کیپٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور محمد علی جناح یونیورسٹی کی صف میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 4سو کالجزاور 15سو سکولز پر مشتمل ایک وسیع تعلیمی نیٹ ورک کا حصہ بن گیا ہے۔

 مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ www.ubas.edu.pk وزٹ کیجیے ۔