طرز زندگی میں چند تبدیلیوں سے ہارٹ اٹیک اور فالج سے بچا جا سکتا ہے

Published On 21 July,2023 11:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ہارٹ اٹیک اور فالج جیسا مرض کسی بھی عمر کے فرد کو ہدف بنا سکتا ہے، اگر ہم اپنی طرز زندگی میں چند تبدیلیاں کر لیں تو اس جان لیوا مرض سے بچنا ممکن ہے۔

عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے امراض صرف بڑھاپے میں ہی لاحق ہوتے ہیں تاہم یہ کہنا سراسر غلط ہے، ان دنوں یہ امراض اتنے عام ہو چکے ہیں کہ کسی بھی عمر میں آپ ان کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے ہفتے میں ایک یا 2 دن ورزش کرنے والے افراد میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ 27 فیصد، ہارٹ فیل کا خطرہ 27 فیصد، دل کی دھڑکن کی رفتار بڑھنے کا امکان 22 فیصد جب کہ فالج کا خطرہ 21 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔

جسمانی سرگرمیوں کو ہفتے میں ایک یا 2 دن کرنے سے بھی دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے، سخت جسمانی ورزش سے پسینہ بہانے سے ان امراض کے حملوں کو کافی حد تک روکا جا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ ٹماٹر کھانا، نمک کا کم استعمال کرنا، جسمانی وزن میں کمی رکھنا، کولیسٹرول کو کنٹرول کرنا، دل کی دھڑکن پر نظر رکھنا اور متوازن غذا کے استعمال جیسی عادات بھی انسان کو ہارٹ اٹیک اور فالج جیسی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔