لندن: (دنیا نیوز) نواز شریف کی ستمبر میں وطن واپسی کے حوالے سے چہ میگوئیاں، دعوے بیانات سب دم توڑ گئے، اکتوبر یا نومبر میں وطن لوٹیں گے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات میں وطن واپسی ستمبر میں نہ کرنے پر اتفاق ہوا، جس سے نواز شریف کا ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا، نواز شریف فروری 2024ء میں انتخابات کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں وطن واپس لوٹیں گے۔
سینئر رہنماؤں کی تجویز پر نواز شریف نے وطن واپسی پر آبائی شہر لاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نواز شریف کی وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔