سیہون: (دنیا نیوز) مزار حضرت لعل شہباز قلندرؒ پر بجلی کے شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لعل شہباز قلندرؒ کے مزار پر مین وی آئی پی گیٹ کے مقام پر آگ لگی، آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی، آگ لگنے کے باعث مزار پر موجود زائرین میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکو نے مزید بتایا بڑی تعداد میں زائرین مزار پر موجود تھے، مین وی آئی پی گیٹ پر سی سی ٹی وی کنٹرول روم، پولیس اور محکمہ اوقاف کے دفاتر بھی واقع ہیں، آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو عملہ طلب کر لیا گیا، جنہوں نے آگ پر قابو پایا۔