حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں بس اور موٹرسائیکل لوڈر میں تصادم سے نوجوان جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت الطاف سولنگی کے نام سے ہوئی ہے، ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کو پکڑنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔