بہاولپور: (دنیا نیوز) خانقاہ شریف میں نجی کمپنی کی بس سے اترتے ہوئے طالب علم گر کر جان کی بازی ہار گیا۔
حادثے کے بعد طلباء نے کے ایل پی روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا، احتجاج کے باعث کراچی کے ایل پی روڈ مکمل طور پر بلاک ہو چکا ہے جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری ہے، جاں بحق طالب علم کی شناخت 15 سالہ احمد کے نام سے ہوئی ہے۔