مانانوالہ: دو بسوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق، 16 زخمی

Published On 05 October,2023 08:03 pm

مانانوالہ: (دنیا نیوز) دو تیز رفتار بسوں میں تصادم سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ فیصل آباد روڈ پر تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، اوور ٹیکنگ کے دوران تصادم سے ایک بس الٹ گئی۔

حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونیوالے شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔