قصور: (دنیانیوز) کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
افسوسناک حادثہ بھوئے آصل کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق ہونیوالوں میں 55 سالہ شہناز بی بی اور 37 سالہ اشفاق شامل ہیں، لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔