میڈیکل میں داخلے: خیبرپختونخوا حکومت کا 6 ہفتوں میں ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ برقرار

Published On 09 October,2023 07:10 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں بارے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے 6 ہفتوں میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پشاور ہائیکورٹ نے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کا معاملہ پر صوبائی حکومت کی جانب دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے حوالے سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پشاور ہائیکورٹ نے چند روز قبل دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا جے آئی ٹی نے بڑے پیمانے پر نقل کو بے نقاب کیا، جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، کابینہ کی منظوری کے بعد معاملے میں مداخلت نہیں کرتے، عدالت نے حکم دیا کہ کابینہ کے فیصلے کے مطابق 6 ہفتوں کے اندر شفاف ٹیسٹ کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
ٹیسٹ میں نقل کے واقعات کے بعد صوبائی حکومت نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا تھا، عدالت نے ٹیسٹ سے متعلق 70 سے زائد درخواستوں کو نمٹا دیا۔