نوشہرہ: (دنیا نیوز ) چوہا مار دوا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
افسوسناک واقعہ نوشہرہ ہوائی کیمپ آکوڑہ خٹک میں پیش آیا جہاں چوہا مار دوا کھانے سے تین کمسن بہنوں کی حالت غیر ہونے پر ہسپتال منتقلی کے دوران دو سکی بہنیں جابحق ہوگئیں۔
ایس ایچ او تھانہ آکوڑہ خٹک انسپکٹر وقاص کے مطابق جاوید خان نامی مقامی کسان نے گھر میں چوہا مار ادویات ڈالی تھی، تین کمسن بیٹیوں نے ٹافیاں جان کر چوہا مار زہریلی دوا کھالی۔
ڈاکٹرز کے مطابق تینوں بہنوں کی عمر چار سال سے نو سال کے درمیان ہیں، بچیوں کو ہسپتال لانے میں بہت دیر کردی تھی جس کی وجہ سے دو بچیاں جابحق ہوگئی، جبکہ ایک کا علاج جاری ہے۔