راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں تحقیقات کی اور بیان قلمبند کیا۔
اڈیالہ جیل حکام کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 9 مئی کے حوالے سے پی ٹی آئی چیئرمین کا بیان قلمبند کیا، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکلاء بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے، چیئرمین پی ٹی آئی پر 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں پر اکسانے کا الزام ہے۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم 45 منٹ موجود رہی، پولیس ٹیم میں ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم، ایس پی وقاص خان بھی شامل تھے، ڈی ایس پی ملک اللہ یار، انسپکٹر اویس اور سب انسپکٹر طیب بھی شامل تھے۔