کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں سندھ کے 16 اضلاع میں 5 نومبر کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کیلئے تین روز کے لئے کنٹرول روم اور شکایت سیل قائم کر دیا گیا۔
ترجمان کے مطابق مرکزی کنٹرول روم انتخابی عمل کی مانیٹرنگ، شکایات کے ازالے کے لئے قائم کیا گیا ہے، کنٹرول روم انتخابات کے نتائج مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا، مرکزی کنٹرول روم میں افسران مانیٹرنگ ٹیم کے ساتھ انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ مرکزی کنٹرول روم میں انتخابی عمل کے حوالے سے شکایات کا فوری ازالہ بھی کیا جائے گا، کنٹرول روم پولنگ کا عمل شروع ہونے سے ابتدائی نتائج کے مرتب ہونے تک کام کرتا رہے گا۔