کراچی: (دنیا نیوز) مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کراچی سٹی کونسل کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سٹی کونسل کے اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، مئیر کراچی کی جانب سے 10 نومبر کو کراچی سٹی کونسل کا اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
اجلاس میں گلستان جوہر فلائی اوور کو فلسطینیوں سے منسوب کرنے کی قرارداد بھی پیش کی جانی تھی۔