مانسہرہ: (دنیا نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے کہا کہ 90 فیصد غیر قانونی افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر چلے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا اختر حیات خان نے مانسہرہ کا دورہ کیا، شہداء پولیس چوک پر پھول چڑھائے اور دعا کی، آئی جی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تک سوا دو لاکھ کے قریب غیر قانونی غیر ملکی چلے گئے ہیں، غیر ملکیوں کے لئے پالیسی کے مطابق کام ہو رہا ہے۔
اختر حیات خان نے کہا کہ نوے فیصد غیر قانونی افغان مہاجرین رضا کارانہ طور پر چلے گئے ہیں، دہشت گردی کے حوالے سے یہ خطہ پاک رہا، مجموعی طور پر بڑی کامیابیاں ملیں، سب سے بڑا چیلنج پولیس لائن واقعہ کا تھا وہ کامیابی سے حل ہوا۔
آئی جی نے کہا کہ خیبر میں دو خود کش بمبار داخل ہوئے تھے، ان کا نیٹ ورک توڑا گیا، ساؤتھ میں دہشت گردی کے مسائل ہیں مگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے ان کے نیٹ ورک پر کام ہو رہا ہے، ایک سال پہلے سے اب کے حالات بہتر ہیں، کے پی میں دہشت گردی ایک بڑا چیلنج تھا اس پر کافی کام ہوا ہے۔