لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کل مری کیلئے روانہ ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم مری میں لیگل ٹیم سے اپنے کیسز پر مشاورت کریں گے، نواز شریف 21 نومبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہونگے۔
میاں نواز شریف کے ہمراہ سینئر لیگی رہنما بھی پیشی پر اسلام آباد جائیں گے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 21 نومبر کو نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔