فرحت اللہ بابر جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے عہدے سے مستعفی

Published On 24 November,2023 11:21 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے جنرل سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

فرحت اللہ بابر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے بارے میں سابق صدر آصف علی زرداری کو ٹیلیفون کر کے اعتماد میں لیا۔

پی پی رہنما فرحت اللہ بابر پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کے صدر کی حیثیت سے کام جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے چترال کنونشن میں سینئر لیڈر شپ کو اپنے عہدوں سے الگ ہونے کا کہا تھا۔

فرحت اللہ بابر کی استعفے کی تصدیق

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کی تصدیق کر دی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرے پاس پارٹی کے متعدد عہدے تھے اس لئےاستعفیٰ دیا ، پارٹی کے ہیومن رائٹس سیل کا عہدہ بھی میرے پاس ہے، یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے ممبر کی ذمہ داری بھی نبھا رہا ہوں، پارٹی میں تین چارعہدے ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں بڑھ گئی تھیں۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین نے بھی کہا کہ بزرگ سیاستدان سائیڈ پر ہوجائیں اور نوجوان قیادت کو آگے آنے کا موقع دیں۔