ن لیگ کا آفس جلانے کا مقدمہ: صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیج دیا

Published On 02 January,2024 04:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں ملوث صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس نے ملزمہ کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، عدالت نے صنم جاوید کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی۔

ملزمہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔