پاکستان کی کابل کے علاقے دشت بارچی میں دھماکے کی شدید مذمت

Published On 08 January,2024 06:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے کابل کے علاقے دشت بارچی میں دھماکے کی شدید مذمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گردی کے نتیجے میں قیمتوں جانوں کا ضیاع ہوا، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افغانستان کی عبوری حکومت اور عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔